• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 159111

    عنوان: تمباکو سگریٹ بیڑی حقہ وغیرہ استعمال كرنا؟

    سوال: تمباکو سگریٹ بیڑی حقہ وغیرہ کا بیچنا اور کھانا مسجد و مدرسہ وغیرہ میں چندہ دینا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 159111

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:702-566/SD=6/1439

    تمباکو، سگریٹ، بیڑی ، حقہ کا کاروبار جائزہے ؛ لیکن اچھا نہیں ہے ۔(۲) بلا ضرورت تمباکو کا استعمال مکروہ ہے اور سگریٹ ، بیڑی کا استعمال بھی مکروہ ہے ۔ (۳) تمباکو وغیرہ کے کاروبار سے حاصل شدہ رقم سے مسجد و مدرسہ میں چندہ دینے کی گنجائش ہے ۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند