• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 158997

    عنوان: كیا نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھنے سے موت کے وقت اس کا ایک پاوں دنیا میں ہوگا اور دوسرا جنت میں؟

    سوال: روایت کا حوالہ مطلوب ہے ۔ کیا فرماتے ہیں علماء کرام مندرجہ ذیل روایت کے متعلق ۔ جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کا وقت قریب آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عزرائیل علیہ السلام سے فرمایا " کیا میری امت کو موت کی تکلیف برداشت کرنی پڑے گی " تو فرشتے نے کہا " جی " آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھ مبارک سے آنسو جاری ہوگئے تو اللہ تعالی نے فرمایا " اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم آپ کی امت اگر ہر نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھے گی تو موت کے وقت اس کا ایک پاوں دنیا میں ہوگا اور دوسرا جنت میں" (1) کیا یہ روایت صحیح احادیث سے ثابت ہے ؟ (2) یہ روایت جن احادیث سے ثابت ہوں ، مکمل حوالہ دے کر عنداللہ ماجور ہوں ۔

    جواب نمبر: 158997

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 611-581/M=6/1439

    مذکورہ تفصیل کے ساتھ روایت ہمیں نہیں مل سکی، ہاں بعض کتب حدیث میں آیت الکرسی کی فضیلت سے متعلق اتنا وارد ہے: کہ جو شخص ہرفرض نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھے گا تو موت کے سوا کوئی چیز اس کے لیے دخولِ جنت سے مانع نہ ہوگی، مَن قرأ آیة الکرسي في دبر کل صلاة مکتوبة، لم یمنعہ من دخول الجنة إلا أن یموت (طبراني، عمل الیوم واللیلة، الترغیب والترہیب)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند