• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 158862

    عنوان: میں نے خواب دیکھا کہ میرے گھر میں انگور کی بیل ہے ....

    سوال: میں نے خواب دیکھا کہ میرے گھر میں انگور کی بیل ہے ۔ اور یہ بیل میری دادی کی لگائی ہوئی ہے ۔ میری دادی کا اسی سال انتقال ہو گیا تھا ۔ خواب میں دیکھتی ہوں کہ اس بیل پر انگور کے گچھھے لٹک رہے ہیں۔ اور میں انکو توڑ کر کھا رہی ہوں۔ یہ زیکے میں میٹھے ہیں۔ اور میں اپنی دادی کے لئے بھی تین گچچے توڑ دیتی ہوں۔ جن میں سے دو ہرے اور ایک لال ہے ۔ یہ میں اپنی دادی کے پاس لے جاکے رکھ دیتی ہوں اور دیکھتی ہوں کہ عشاء کی نماز پڑھ رہی ہیں۔ ان میں سے جو لال انگور کا گھچچا ہے وہ مٹھا نہیں ہے تو میں اپنے والدہ کے بتانے پر اس کو بدل کر اس کی جگہ ہرا رکھ دیتی ہوں۔ مہربانی کرکے اس خواب کی تعبیر باتیں۔

    جواب نمبر: 158862

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 625-500/B=6/1439

    آپ کی دادی جان اپنے نیک اعمال کی بدولت اچھی حالت میں ہیں، آپ مزید ان کے لیے دعاء مغفرت اور ایصالِ ثواب کرتی رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند