• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 158543

    عنوان: خواب دیکھا کہ روضہ مبارک ہمارے محلے کی مسجد میں آیا ہے ...

    سوال: سوال: چند ماہ قبل خواب دیکھا کہ نبی پاک (ص) کا روضہ مبارک ہمارے محلے کی قریبی جامع مسجد میں آگیا ہے اور لوگ زیارت کے لیے جارہے ہیں ۔ جب میں وہاں پہنچا تو دیکھتا ہوں کہ جالی مبارک اور سارے پردے ہٹا دیے گئے ہیں اور رسول اللہ (ص) کی قبر مبارک اور آپ (ص) کے پہلو میں حضرت ابوبکر (رض) اور حضرت عمر (رض) کے قبور مبارک نظر آرہی ہیں جب میں مسجد سے باہر نکل رہا ہوتا ہوں تو دیکھتا ہوں کہ شاید مسجد کے صحن میں کچھ تعمیراتی کام بھی چل رہا ہے ۔

    جواب نمبر: 158543

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 598-495/B=6/1439

    یہ بھٹکے ہوئے منتشر خیالات ہیں، عملی اعتبار سے آپ کے اندر کوئی کمی ہے، اس کی اصلاح کی کوشش کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند