• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 158319

    عنوان: خواب میں دیکھا کہ ان کے منگیتر نے ان کو کھال کے کلر کا کپڑا دیا....

    سوال: میری بہن نے خواب میں دیکھا کہ ان کے منگیتر نے ان کو کھال کے کلر کا کپڑا دیا ہدیہ میں جو میری بہن کو پسند نہیں آیا۔ پھر وہ میری بہن کو دکان پر لے گئے اور وہاں میری بہن نے بلیک کلر کا ڈریس پسند کیا اور کھال کا کلر والا واپس کردیا، اور دکان والے کو ایک ہزار روپئے اور دیے اور لے لیا۔ پھر میری بہن کے منگیتر نے میری بہن کو بولا کہ اب مجھے پتا چل گیا کہ تمہاری پسند کیسی ہے، اگلی مرتبہ لاوٴں گا۔ اس خواب کی تعبیر بتادیں۔

    جواب نمبر: 158319

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:473-406/D=5/1439

    ہر خواب لائق تعبیر نہیں ہوتا، بسا اوقات انسان کے ذہن میں روز مرہ کے حالات سے متعلق جو پراگندہ خیالات ہوتے ہیں وہی خواب میں نظر آتے ہیں، بہن کا مذکورہ خواب بھی اسی قبیل سے ہے لہٰذا اس کی تعبیر کی فکر میں نہ پڑیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند