• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 158236

    عنوان: حرام رقم سے اپنے اكاؤنٹ كو کیسے پاک کریں؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان اکرام مسئلہ ہذا کے سلسلے میں: ایک شخص کے پاس کچھ حرام پیسے اس کے اکاونٹ میں آ گئے تو وہ اب اپنے اکا ونٹ کو کیسے پاک کریگا ؟مثلاً میرے اکاونٹ میں ۱۰,۰۰۰ روپیے آ گئے جو حرام کمائی کے تھے اور میرے اکاونٹ میں ۵۰,۰۰۰ پہلے سے موجود تھے تو اب میں اپنے اکاونٹ کو کیسے پاک کروں؟ اگر میں وہ ۱۰,۰۰۰ رکھ کر کچھ پیسے نکالوں گا تو کیا وہ بھی حرام ہو جائیں گے ؟

    جواب نمبر: 158236

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:513-463/M=5/1439

    اکاوٴنٹ میں حرام پیسے آنے سے مراد اگر بینک سے ملنے والا انٹرسٹ (سود) ہے جو مال خبیث ہے تو اس سے اپنے اکاوٴنٹ کو پاک کرنے کی صورت یہ ہے کہ جتنی رقم سود والی ہے اسے سود کی نیت سے نکال کر بلانیت ثواب غرباء وفقراء کو دیدیں اگر آپ سود والا پیسہ نہ نکال کر اپنی کچھ جمع کردہ حلال رقم نکالیں اور بقیہ جمع کردہ رقم بھی اسی میں رہنے دیں تو محض اس کی وجہ سے آپ کے حلال پیسے حرام تو نہیں ہوجائیں گے تاہم سودی رقم کو جلد نکال کر ہٹادینا اچھا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند