• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 158093

    عنوان: خواب میں جوتے کھونے اور پھر مل جانے کی تعبیر

    سوال: حضرت، میں اکثر خواب میں کسی مکان میں یا کسی جگہ پر جاتا ہوں تو میں وہاں ایسا دیکھتا ہوں کہ میرا ایک جوتا یا دونوں جوتے کھو گئے، پھر تھوڑی دیر ڈھونڈنے پر مل بھی جاتے ہیں، اس کی کچھ تعبیر ہوسکتی ہے؟ اور اس کی وجہ سے میری زندگی میں کوئی چیز مانع ہوسکتی ہے یا نہیں؟ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 158093

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:445-366/N=5/1439

    (۱):آپ کی زندگی میں بعض مرتبہ کچھ رکاوٹیں پیش آتی ہیں؛ لیکن اللہ کے فضل وکرم سے وہ دور ہوجاتی ہیں؛ اس لیے کسی کام میں جب کوئی رکاوٹ پیش آئے تو آپ پریشان نہ ہوا کریں؛ بلکہ ظاہری اسباب وتدابیر کے ساتھ اللہ تعالی سے دعا کا خاص اہتمام کیا کریں۔

    (۲): جی ! نہیں۔ اور اگر اس طرح کے خواب سے طبیعت پریشان ہوتی ہو تو آنکھ کھلنے پر درج ذیل تین کام کرلیا کریں:

    الف: شیطان مردو د اور اس پریشان کن خواب کے شر سے تین مرتبہ اللہ کی پناہ مانگیں، مثلاً یوں کہے: أَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطَانِ وَشَرِّ ھٰذِہِ الرُّوٴْیَا۔

    ب:بائیں جانب تین بار تھتکار دیں۔

    ج: اور اگر رات باقی ہو اور مزید سونے کا ارادہ ہو تو کروٹ بدل کر سوجائیں۔

    عن جابرقال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: إذا رأی أحدکم الروٴیا یکرھھا فلیبصق عن یسارہ ثلاثاً ولیستعذ باللہ من الشیطان ثلاثاً ولیتحول عن جبنہ الذي کان علیہ، رواہ مسلم (مشکاة المصابیح، کتاب الروٴیا، الفصل الأول،ص: ۳۹۴، ط: المکتبة الأشرفیة دیوبند)۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند