• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 157916

    عنوان: مولانا طارق جمیل اور مولانا الیاس گھمن کے بارے میں سوالات

    سوال: مولانا طارق جمیل صاحب اکثر اپنے بیانات میں کہتے ہیں کہ کسی کو کافر مت کہو، سب سے پیار کرو، ان کے لیے دعا کرو وغیرہ وغیرہ۔ کیا دعوت کی نیت سے شیعہ، قادیانی، غیرمقلد اور بریلوی حضرات سے تعلق رکھنا جائز ہے؟ مولانا الیاس گھمن صاحب کے بارے میں بتائیں، کیسے ہیں؟ اور ان کی ویڈیو آگے فورورڈ (کسی دوسرے کو بھیجنا) کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 157916

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:425-376/N=5/1439

    (۱):مولانا طارق جمیل صاحب نے اپنے جن بیانات میں اس طرح کی بات کہی ہے، براہ کرم! وہ بیانات ارسال فرماکر سوال کریں۔

    (۲): مولانا الیاس گھمن صاحب کے بارے میں مجھے معلوم ہوا ہے کہ وہ اہل حق میں سے ہے۔ اور اگر کسی معتبر عالم کا دینی بیان ویڈیو میں ہو تو اسے آڈیو میں تبدیل کرکے اس سے استفادہ کرنا چاہیے یا آگے فورڈ کرنا چاہیے۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند