• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 157670

    عنوان: میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے تین دوست .....

    سوال: میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے تین دوست (جس میں ایک لڑکی اور دو لڑکے ہیں) کے ساتھ کہیں باہر گھومنے گیا ہوں (یہ نہیں معلوم کہ کہاں گئے تھے) اور وہاں ہم سب کے پاس یکایک پولیس آجاتی ہے اور میرے ایک دوست کو بنا کچھ سوال کئے ہی گرفتار کر کے لے جاتی ہے، اب کمرہ میں ہم تین بچتے ہیں (میں اور دو دوست)۔ کچھ دیر بعد ایک پولیس والا آتا ہے جس سے میں سوال کرتا ہوں کہ تم یہاں کیا کر رہے ہو، تو وہ ہم لوگوں کو خاموش رہنے کو بولتا ہے اور ہمارے بیگ وغیرہ کی تلاشی لیتا ہے اور میرے دوسرے دوست کو بھی لے کر چلا جاتا ہے، اب اس کمرہ میں صرف ہم دو بچتے ہیں (میں اور میری فرینڈ، جو کہ لڑکی ہے)۔ میں سوچتا ہوں کہ کہیں دوبارہ پولیس نہ آجائے اس لیے میں اپنی فرینڈ (لڑکی) کو بنا کچھ بولے اس گھر سے نکال کر دیوار پھاندتا ہوں اور روڈ کی طرف جلدی جلدی چلنے لگتا ہوں، پھر اچانک سے خیال آتا ہے کہ کہیں پیچھے سے کوئی آتو نہیں رہا ہے، میں پیچھے پلٹ کر دیکھنے لگتا ہوں اور جیسے ہی میں پیچھے گھومتا ہوں تو مجھے ٹھیک سامنے کربلا نظر آتا ہے، امام حسین علیہ السلام کا گولڈن گنبد اور اس کے اوپر لگا ہوا سرخ رنگ کا جھنڈا جس پر یا حسین لکھا ہوا ہے، نظر آتا ہے اور پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ براہ کرم، مجھے اس کی تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 157670

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:486-401/B=4/1439

    اس خواب سے اس بات کی طرف اشارہ ملتا ہے کہ آپ کے اندر دین داری کی کمی پائی جاتی ہے، اگر ایسا ہے تو اس کمی کو پورا کرنے کی کوشش کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند