• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 157562

    عنوان: مخلوق كا خوف نكلنے اور اللہ كا خوف پیدا ہونے كی دعا؟

    سوال: جب بھی کوئی مجھ پر چیختا ہے یا مجھ سے لڑنے کی کوشش کرتا ہے تو میرے دل میں بہت خوف بھر جاتا ہے یہاں تک ٰ کی جسم خوف سے کانپ نے لگ جاتا ہے ۔ براہے مہربانی کوئی وظیفہ بتا دیں جس سے آہستہ آہستہ یہ خوف ختم ہو جائے اور میرے دل میں صرف اور صرف اللّہ کا خوف اور اللّہ کی محبت اتر جائے ، باقی ہر بات کے خوف سے میں محفوظ ہو جاؤ ں ہمیشہ ہمیش کے لئے ۔

    جواب نمبر: 157562

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:902-734/sd=7/1439

    اپنے اندر اللہ کا خوف پیدا کریں ، اس سے انشاء اللہ مخلوق کا خوف نکل جائے گا اورہر نماز کے بعد ایک بار آیت الکرسی پڑھ کر بدن پر دم کرلیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند