• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 157551

    عنوان: مسجد میں غیر اسلامی مضامین یا کتابیں پڑھنا

    سوال: میں یونیورسٹی کا طالب علم ہوں اور میرے ہوسٹل سے مسجد بہت دور ہے، اس لیے میں ہر نماز میں مسجد تک جانے میں وقت لگانے کے بجائے مسجد کے فرسٹ فلور پر بیٹھ جاتاہوں جہاں جمعہ کی نمازہوتی ہے تو کیا میں اس جگہ پر بیٹھ کر غیر اسلامی موضوعات پڑھ سکتاہوں؟

    جواب نمبر: 157551

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:394-374/N=5/1439

    جی ہاں! آپ مسجد کے فرسٹ فلور پر غیر وہ مضامین یا کتابیں پڑھ سکتے ہیں جو دینی نہ ہوں؛ البتہ وہ جائز ومباح مضامین ہوں یا ان پر مشتمل کتابیں ہوں۔ اور اگر ان مضامین یا کتابوں میں جاندار کی تصاویر بھی ہوں تو ایسی صورت میں تصاویر پر کوئی دوسرا کاغذ یا کپڑا وغیرہ رکھ کر خارج مسجد حصہ میں پڑھیں، مسجد میں نہ پڑھیں۔ مسجد میں جاندار کی تصاویر والی کتابیں یا مضامین لے جانا مناسب نہیں ہے، اس سے بچنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند