• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 157524

    عنوان: خواب میں اے ٹی ایم کے پاس اژدھا مجھ سے کچھ بول رہا تھا

    سوال: (۱) اے ٹی ایم کے پاس اژدھا مجھ سے کچھ بول رہا تھا ، مجھے یاد نہیں ، پھر وہ اژدھا میرے پیچھے ہوا میں اڑ کر آنے لگا ، میں اس سے بچنے کے لیے بھاگ رہاتھا، اژدھا میرے پیچھے ہوا میں اڑ کر میرا پیچھا کر رہا تھا ، تھوڑی دور پیچھا کرنے کے بعد وہ اژدھا نیچے گر گیا ، وہ اژدھا پھر میرے اپنے گاؤں کے مکان میں آنگن میں مرا ہوا لٹک رہاتھا ، اسے دوسرے ساتھی نے جاکے چھوا تو اژدھا ایکدم زندہ ہو کر منہ کھول کے پکارا ۔ (۲) میرے کرتے کی جیب میں سانپ تھا ، میں سانپ کو نکالنے کے لیے جیب میں ہاتھ ڈالا تو سانپ نے میرے ہاتھ کو کاٹ لیا ۔

    جواب نمبر: 157524

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 596-460/SN=5/1439

    (۱،۲) ان خوابوں سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، بس تھوڑا چوکنا رہیں اور وقتاً فوقتاً کچھ صدقہ وخیرات کرتے رہا کریں نیز صبح وشام کی ماثور دعاوٴں اور پنجوقتہ نماز باجماعت پڑھنے کا اہتمام کریں، ان شاء اللہ سب کچھ ٹھیک رہے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند