• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 157432

    عنوان: کیا موبائل پر اذان کی کالر ٹون لگانا صحیح ہے؟

    سوال: کیا موبائل پر اذان کی کالر ٹون لگانا صحیح ہے؟ یہ اذان صرف مجھے فون کرنے والے کو ہی سنائی دے گی۔ کالر ٹون لگانے کی میری نیت صرف اتنی ہی ہے کہ جو بھی اذان سنے اللہ رب العزت اس کا دل نرم کرے اور اسے نماز پڑھنے کی ہدایت عطا کرے۔

    جواب نمبر: 157432

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:350-300/sd=4/1439

     رنگ ٹون کا مقصد اس بات کی اطلاع دینا ہے کہ کوئی شخص آپ سے بات کرنے کا متمنی ہے ، گویا یہ دروازہ پر دستک دینے کے حکم میں ہے ، اس اطلاعی مقصد کو حاصل کرنے کے لیے اذان کی آواز کو استعمال کرنا بے محل ہے ، بلکہ ایک درجہ میں اس سے اُن مقدس کلمات کی توہین کا پہلو بھی نکلتا ہے ، اسی بنا پر حضرات فقہاء نے اس طرح کے مقاصد میں کلمات ذکر کا استعمال ناجائز قرار دیا ہے ، لہٰذا موبائل کی رنگ ٹون میں اذان کو فیڈ کرنا درست نہیں، خواہ وہ صرف فون کرنے والے ہی کو سنائی دے ، موبائل میں صرف سادہ گھنٹی کی آواز ہی لگانی چاہیے ۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند