متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 157428
جواب نمبر: 15742828-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:352-304/sd=4/1439
اگر پڑوسی سے نماز کے سلسلے میں واقعتاسستی ہوتی ہو، تو حکمت کے ساتھ اُس کو متوجہ کردیں، اپنے اعمال اور فرائض کی فکر کریں، دوسروں کے بارے میں حسن ظن رکھا کریں ، خواب میں اس سلسلے میں تنبیہ معلوم ہوتی ہے ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
عامر سے اجتہاد و تقلید پر اسلم بات کررہے تھے تو عامر نے کہا کہ حضرت عبداللہ ابن عمر کے بارے میں کہا کہ وہ اپنی آنکھوں میں وضو کرتے وقت پانی ڈالتے تھے، اور باقی اصحاب رسول کہتے تھے کہ یہ غلط ہے، عامر سے اسلم نے پوچھا کہ کیا یہ غلط تھا تو عامر نے کہا کہ جی یہ غلط تھا۔ اس وقت شوکت صاحب نے وہیں پر جب دوسرے غیرمقلد بھی موجود تھے عامر پر لعنت کرنا شروع کردی اور کہنے لگے کہ یہ یہودی ہے کیونکہ اس نے حضرت عبداللہ ابن عمر کی شان میں گستاخی کی ہے، میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا اس گستاخی سے عامر دائرہٴ اسلام سے خارج ہوکر یہودی ہوگیا؟ اور کیا اس پر لعنت کرنا جائز ہے؟ اور یہ بھی پوچھنا چاہتا ہوں کہ اگر کوئی شوکت صاحب کو منع کرے کہ آپ کی یہ حرکت دعوت و تبلیغ کے خلاف ہے اور شوکت صاحب کہیں کہ انھوں نے صحابہ کے گستاخ پر لعنت کی ہے جو بالکل ٹھیک ہے اور شوکت صاحب منع کرنے والے سے ناراض ہوجائیں، کیا یہ ٹھیک ہے؟
197 مناظرمیں اپنے دو خوابوں کی تعبیر جاننا چاہتی ہوں۔ (۱)ایک صبح میں نے نو بجے کے قریب دیکھا کہ میرے والد صاحب مجھ سے اس دعا کو بہت زیادہ پڑھنے کو کہہ رہے ہیں: اللہم اجل لنا و سہل لنا۔ پریشانی یہ ہے کہ میں نے اس طرح کی دعا کسی کتاب میں نہیں پڑھا ہے۔ اس کا کیا مطلب ہے؟ اور اس خواب کا کیا معنی ہے؟ (۲)میں بچوں کی پیدائش کو لے کر بہت زیادہ مایوس ہوں میری شادی کو تقریباً دو سال ہوگیا ہے۔ میں نے ایک دن خواب دیکھا کہ میں ایک بہت ہی صحت مند اور خوبصورت لڑکے کی ماں ہوں۔ لیکن میں حیران ہوں کہ میں اس کی امید نہیں کررہی تھی تو کیسے ہوا کہ میں اس کی ماں ہوں اور میں اس کو دودھ پلا رہی ہوں۔ نیز اس کی وجہ سے ہمارے گھر میں ایک بہت بڑی تقریب ہے جو کہ گھر میں جاری ہے۔ برائے کرم مجھ کو ان کی تعبیر عنایت فرماویں۔
328 مناظرمیں نے خواب میں ابو کے بڑے بھائی کی بیوی کو مردہ حالت میں دیکھا۔ وہ ماشاء اللہ ابھی حیات ہیں او ران کی عمر پچہتر سال کے قریب ہے۔ اس میں کسی قسم کا کوئی شور اور رونا پیٹنا نہیں تھا۔ بس خاموشی ہے۔ یہ خواب میں نے دوپہرکی نماز کے بعد دیکھا تھا۔ اس میں میرے ایک جاننے والے امام صاحب نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی۔ امام صاحب کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔ میں اپنی چچی کے بارے میں یہ سوچ رہا تھا کہ چند۔۔۔۔؟؟؟
240 مناظراکثر اوقات خواب میں دیکھتاہوں کہ میں فیزکس، حساب وغیرہ کا امتحان دے رہا ہوں اور ان پرچوں کو حل کرنے کے لیے میرے پاس بہت کم وقت ہوتا ہے۔ براہ کرم، اس خواب کی تعبیر بتائیں۔ واضح رہے کہ میں طالب علم نہیں ہوں، میں کام کررہا ہوں۔
329 مناظر