• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 157037

    عنوان: کسی کے خواب میں آنا

    سوال: حضرت، گذشتہ سال میرے بھائی کی طلاق ہوئی تھی۔ ان کی پہلی بیوی بہت چالاک اور لگائی بجھائی کرنے والی لڑکی تھی، میری بیوی سے بھی حسد کرتی تھی۔ وہ یا اس کی ماں، میری بیوی کو اکثر (ایک دو مہینے میں) خواب میں آتی ہے، اور خواب کچھ اچھے نہیں ہوتے۔ اس لڑکی کا خواب میں آنا کیا حیثیت رکھتا ہے؟ کہیں کوئی جادو یا تعویذ تو نہیں کروایا ہوا ہے؟ براہ کرم! میری رہنمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 157037

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:423-368/H=4/1439

    خواب میں بکثرت آنا جادو، تعویذ اور کچھ کرنے کرانے کی وجہ سے نہیں یہ آپ لوگوں کا وہم ہے بظاہر یہ وجہ ہے کہ اس لڑکی کو آپ کی بیوی سے تعلق ہے آپ کا اس تعلق کو حسد سمجھ لینا بھی درست نہیں، آپ اپنی بیوی سے کہہ دیں ہرنماز کے بعد اور سوتے وقت باوضو سورہٴ معوذتین پڑھ کر ہاتھوں پر دم کرکے اپنے جسم پر جہاں تک جائیں ہاتھ پھیر لیا کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند