• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 156966

    عنوان: کسی جمعہ کے دن کو بلیک فرائی ڈے نام دینا

    سوال: غیر مسلم ممالک کی طرح پاکستان اور دیگر اسلامی ممالک میں نومبر کے آخری جمعہ کے دن کو بلیک فرائیڈے کا نام دے کر آن لائن خریداری پر ڈسکاؤنٹ دیا جاتا ہے اور اس کی تشہیر بھی کی جاتی ہے ۔ کیا مسلمانوں کا جمعہ کے کسی ایک دن کو بلیک فرائیڈے کا نام دینا جائز ہے ؟ کیا اسلام میں کالا رنگ سوگ یا منحوسیت کی علامت ہے ؟

    جواب نمبر: 156966

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:406-356/H=4/1439

    نہ کسی جمعہ کے دن کو بلیک فرائی ڈے نام دینا جائز ہے اور نہ کالا رنگ سوگ یا منحوسیت کی علامت ہے، ان جیسے قبیح نظریات وعقائد کی گنجائش مذہب اسلام میں نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند