• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 15688

    عنوان:

    ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر غلطی اور کچھ غصہ سے تنقیدکی ۔ اب وہ اس سے توبہ کرنا چاہتاہے ، وہ اس کی وجہ سے بہت زیادہ شرمندہ ہے۔ کیاتوبہ کرنے کے بعد اس کے لیے کوئی سزا ہے؟

    سوال:

    ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر غلطی اور کچھ غصہ سے تنقیدکی ۔ اب وہ اس سے توبہ کرنا چاہتاہے ، وہ اس کی وجہ سے بہت زیادہ شرمندہ ہے۔ کیاتوبہ کرنے کے بعد اس کے لیے کوئی سزا ہے؟

    جواب نمبر: 15688

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1908=1532/1430/ھ

    سزا کا جاری کرنا تو ہمارے اور آپ کے اختیار میں نہیں، البتہ جب وہ شرمندہ ہے تو اس کی سچی پکی توبہ کی تکمیل یہ ہے کہ مہینہ بھر کی آمدنی میں سے دس دن کی آمدنی غرباء پر صرف کردے،اور دو رکعت نفل پڑھ کر توبہ کو پکی کرے اور اللہ پاک سے عہد کرے کہ آئندہ اس قسم کا گناہ ہرگز نہ کروں گا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند