• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 156860

    عنوان: کیا نمرود کی بیٹی آگ میں داخل ہوئی تھی؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب! مجھے یہ جاننا ہے کہ: (۱) جب ابراہیم علیہ السلام کو آگ میں ڈالا گیا تو کیا اس آگ میں نمرود کی بیٹی بھی ایمان لانے کے سبب آگ میں داخل ہوئی تھی اور آگ نے اسے نہیں جلایا تھا؟ (۲) کیا وہ اللہ پر ایمان لے آئی تھی؟ (۳) اس واقعہ پر سب سے اچھی کتاب کون سی ہے؟ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 156860

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:241-208/sd=3/1439

    (۱، ۲) معتبر کتابوں میں تلاش کے باوجود ہمیں نمرود کی بیٹی کے آگ میں داخل ہونے سے متعلق کوئی تفصیل نہیں ملی ۔ (۳) حضرت ابراہیم علیہ السلام کے آگ میں ڈالنے کے واقعہ سے متعلق دیکھیے : قصص القرآن :۱۵۰/۱، ط: دار الاشاعت، کراچی، معارف القرآن:۲۰۱/۶، سورہ الانبیاء)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند