• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 156847

    عنوان: مدرس کا درس چھوڑ کر جانا کیسا ہے؟

    سوال: اگر کسی مدرس کو درس کے وقت میں اپنے کسی بھی طرح کے تعلقات پورے کرنے جانا ہو تو کیا وہ درسگاہ چھوڑ کر جاسکتا ہے؟ معقول جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 156847

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:324-320/L=3/1439

    مہتمم کی اجازت کے بغیر درسگاہ چھوڑکر دیر تک کے لیے باہر جانا درست نہیں؛ البتہ معمولی ذاتی کام جس کی عرفا اجازت ہوتی ہو کرلینے میں مضائقہ نہیں، وإن لم یخرج فإن اشتغل بکتابة علم شرعي فہو عفو․ (شامي: ۶/ ۶۹۲)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند