• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 156626

    عنوان: کمپنی کا اپنا تجارتی منافع اپنے تمام ممبران میں تقسیم کرنا

    سوال: ڈائریکٹ سیلنگ کمپنی اپنا تجارتی منافع اپنے تمام ممبران میں تقسیم کرتی ہے، کیا یہ ممبران کے لیے جائز ہے؟ جب کہ کمپنی اپنے پروڈکٹس (مصنوعات )کو ہول سیلر وغیرہ کو نہ دیتے ہوئے ممبران کے ذریعہ ڈائریکٹ کسٹمرس تک پہونچاتی ہے، اور اس حاصل شدہ منافع کو کچھ کمپنی خود رکھتی ہے اور باقی اپنے ممبران میں تقسیم کردیتی ہے۔ واضح رہے کہ ایک ممبر کو اس کے ذریعہ بنے ہوئے ممبران کی خرید وفروخت پر اور ان ممبران کے ممبران کی خرید وفروخت پر حاصل شدہ منافع کا تقسیم شدہ حصہ فیصد (٪) کی صورت میں ملتا ہے۔ اس کمپنی میں تمام پروڈکٹ روزانہ کی ضرورت کا پرانا مال اور سب حلال پروڈکٹس ہیں۔ اور کمپنی میں پورے طریقے سے کوئی بھی سودی کاروبار نہیں ہے۔ ہر ماہ کی خرید وفروخت پر منافع ہر مہینہ ہر ایک کو تقسیم ہوتا ہے۔

    جواب نمبر: 156626

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:222-197/D=3/1439

    منافع یا تو سرمایہ لگاکر حاصل ہوتے ہیں یا محنت کے ذریعہ آدمی خود کرے یا دوسروں کے ساتھ مل کر شرکت میں ہو، صورت مسئولہ میں ممبران پر منافع تقسیم کرنے کی بنیاد کیا ہے، ممبران نے سرمایہ کاری کے طور پر کوئی رقم کمپنی میں لگائی ہے؟ یا کسی محنت میں شرکت کی ہے؟ محنت کے بدلے میں کیا اجرت طے ہوئی تھی؟ واضح کریں۔

    (۲) ممبر کے ممبران کے خرید وفروخت پر دو درجہ اوپر کے ممبر کے لیے کوئی منفعت لینا جائز نہیں، اور براہ راست اپنے بنائے ہوئے ممبر پر محنت کے عوض طے شدہ اجرت لینے کی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند