• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 156552

    عنوان: کہیں سفر میں جارہے ہیں لیکن کبھی بس نہیں چلتی

    سوال: حضرت، میرے والد صاحب محمد فہیم کافی دنوں سے یہ خواب دیکھتے ہیں کہ وہ کہیں سفر میں جارہے ہیں لیکن کبھی بس نہیں چلتی تو کبھی اور کچھ دقت ہوتی ہے جس کی وجہ سے انہیں خواب میں کافی تکلیف ہوتی ہے، ان سب کا کیا مطلب ہے؟

    جواب نمبر: 156552

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:289-233/L=3/1439

    یہ شیطانی خواب ہے، آپ اپنے والد سے کہدیں کہ سونے سے پہلے وضوکا اہتمام کریں اور چاروں قل پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کرکے پورے بدن پر پھیرلیا کریں، اس طرح تین مرتبہ کیا کریں، ان شاء اللہ اس طرح کے خواب نظر نہ آئیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند