• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 156192

    عنوان: قسط کے حساب سے پیسے دینا اور اس دوران تحفہ وغیرہ لینا

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کمپنی اگر ۱۵۰/ لوگوں کو ممبر بناتی ہے اور ہر ممبر کو تین ہزار ماہانہ دینا ہوتا ہے بیس مہینے تک، اور ہر مہینہ لاٹری (قرعہ اندازی) کے ذریعہ دو لوگوں کا انتخاب ہوتا ہے جسے بائک (گاڑی) دی جاتی ہے، بائک نکلنے کے بعد اس شخص کو مہینے کے پیسے نہیں دینے ہوتے، اور بیس مہینے تک پیسے دینے کے بعد سارے ۱۵۰/ لوگوں کو بائک کا پورا پیسہ مل جاتا ہے، کیا اس طرح کی لاٹری کھیلنا جائز ہے یا ناجائز؟

    جواب نمبر: 156192

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:240-310/L=3/1439

    اس اسکیم میں غرر اور دھوکہ ہے اس لیے اس طرح لاٹری کھیلنا جائز نہیں۔

    شرعی مفاسد پر مشتمل ہونے کی وجہ سے اس اسکیم میں شرکت ممنوع ہوگی۔ (س)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند