• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 155501

    عنوان: خواب میں کسی نے مجھے آیت سنائی اور کہا کہ اسے پڑھو....

    سوال: میں نے بہت پہلے خواب دیکھا کہ: (۱) کسی نے مجھے ایک آیت سنائی اور کہا کہ اسے پڑھو، میں نے پوچھا! پورے قرآن میں اسے کہاں دیکھوں، تو مجھے بتایا گیا کہ سورہٴ توبہ کے بعد دیکھو۔ (۲) دوسرا خواب یہ ہے: میں نے دیکھا کہ میرے گھر میں اوپر ایک پتھر کا بہت بڑا شیطان بیٹھا ہے اور میں اکیلا ہوں، وہ بہت ہنس رہا ہے، میں نے لاحول شریف پڑھا مگر وہ وہیں رہا اور ہنستا رہا، پھر میں نے آیت الکرسی پڑھی تو فوراً غائب ہوگیا۔

    جواب نمبر: 155501

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:84-85/D=2/1439

    (۱-۲) مبارک خواب ہیں، تلاوت قرآن کا اہتمام کریں اور سوتے وقت بالخصوص آیة الکرسی پڑھیں، آیة الکرسی کی خاص تاثیر ہے شیطان اور اس کے شر کے دفع کرنے میں جیسا کہ مشکاة شریف ، ص: ۱۸۵میں حضرت ابوہریرہ کا واقعہ جو شیطان کے ساتھ پیش آیا منقول ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند