• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 155404

    عنوان: خواب میں طوطے پکڑنا

    سوال: حضرت، میرے حمل کا چھٹا مہینہ چل رہا ہے۔ خواب میں نے کچھ یوں دیکھا ہے کہ میں اپنی امی کے گھر آئی ہوئی ہوں اور ان کے گھر کے پچھلے حصے میں میں نے ایک بہت اونچی دیوار دیکھی ہے جو بہت زیادہ مٹر جیسی سبزی سے بھری ہوئی ہے، میں اس دیوار پر چڑھتی ہوں تو وہاں اُسی بیل میں ایک مینڈک پھنسا ہوا ہے اور ایسا لگ رہا ہے کہ وہ مرا ہوا ہے۔ وہیں آگے بڑھتی ہوں تو مجھے دو پیلے رنگ کے بہت خوبصورت طوطے نظر آتے ہیں تو میں جلدی سے آگے بڑھ کے چادر ڈال کے انہیں پکڑ لیتی ہوں، پھر ان کو پنجرہ میں بند کردیتی ہوں۔ جب ان کو پنجرہ میں بند کرتی ہوں تو ا ن کے ساتھ ایک اور اسی رنگ کا طوطہ ہوتا ہے۔ میں اپنے بھائی اور امی سے کہتی ہوں کہ انہیں کچھ کھلا دیں۔ برائے مہربانی میرے اس خواب کی تعبیر بتادیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 155404

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:125-114/B=2/1439

    اس خواب میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ آپ کو لڑکا پیدا ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند