• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 155338

    عنوان: خواب میں مفتی تقی عثمانی صاحب کو دیکھنا

    سوال: حضرت مفتی صاحب! کچھ ماہ پہلے میں نے یہ خواب دیکھا تھا کہ ہم کسی شہر کے ایئرپورٹ پر ہیں اور ہم (میں اور میرے ساتھ کچھ دوست) - (ہم سب الحمد للہ درس نظامی کے طالب علم رہ چکے ہیں اور بنوری ٹاوٴن سے فراغت ہے) مفتی تقی عثمانی صاحب کے آنے کا انتظار کر رہے ہیں کہ اتنے میں خبر آتی ہے کہ حضرت تشریف لے آئے، ہم سب ان کو لینے پہنچتے ہیں، پھر ہم سب گاڑیوں میں بیٹھ کر ان کو کسی مدرسہ میں لے جاتے ہیں۔ وہاں پہنچ کر میں خدمت کے لیے سب سے آگے حضرت کے بالکل داہنی طرف آجاتا ہوں کہ اتنے میں حضرت اپنا داہنا (سیدھا) ہاتھ میرے ہاتھ میں دے دیتے ہیں کہ مجھے سہارا دے کر چلتے رہو۔ میں حضرت کا ہاتھ تھام کر چلنے لگتا ہوں اور حضرت کا عصا (لاٹھی) بھی دوسرے ہاتھ میں لے لیتا ہوں، پھر ہم سیڑھیاں چڑھ کر ایک خاص کمرہ میں پہنچتے ہیں، جس میں کسی کو داخلے کی اجازت نہیں ہے سوائے حضرت کے اور جس کو حضرت مفتی تقی عثمانی صاحب اندر آنے کی اجازت دے دیں، تو حضرت اپنے ساتھ آئے ہوئے مہمانوں کو اور مجھے اندر آجانے کا اشارہ کرتے ہیں، تو میں اندر آجاتا ہوں، اور میرے باقی دوست باہر ہی رہتے ہیں اور مجھ پر رشک کر رہے ہوتے ہیں۔ براہ کرم مجھے اس کی تعبیر بتادیں۔ اللہ پاک آپ کو جزائے خیر دے۔

    جواب نمبر: 155338

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:64-60/D=2/1439

    المرءُ مَع من أَحَبَّ کے تحت خواب مبارک ہو، اہل علم کی خدمت کی سعادت اور ان سے محبت کی نعمت ان شاء اللہ حاصل ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند