• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 155064

    عنوان: کیا کسی غیر مسلم کے لئے ہدایت کی دعا کر سکتے ہیں؟

    سوال: حضرت ،سوال یہ ہے کہ کیا کسی غیر مسلم کے لئے ہدایت کی دعا کر سکتے ہیں؟ اگر کر سکتے ہیں تو اس کا طریقہ کیا ہے ؟

    جواب نمبر: 155064

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:27-27/sd=2/1439

    غیر مسلم کی ہدایت کے لیے دعا مانگنا بلا شبہ جائز ہے ؛ بلکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے ، حضرت عبداللہ بن عمرکہتے ہیں : یقینا اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی تھی کہ اے اللہ!ابوجہل اور عمر رضی اللہ عنہ بن خطاب دونوں میں سے جوتجھے زیادہ محبوب ہو اُس کے ذریعہ سے اسلام کو عزت وقوت عطافرما۔ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ اللہ کو زیادہ محبوب حضرت عمر رضی اللہ عنہ ہوئے ۔ ( مسند احمد )البتہ کسی غیر مسلم کے انتقال کے بعد اُس کے لیے مغفرت کی دعا کرنا جائز نہیں ہے۔ اللہ تعالی کا ارشاد ہے :مَا کَانَ لِلنَّبِیِّ وَالَّذِینَ آمَنُوا أَنْ یَسْتَغْفِرُوا لِلْمُشْرِکِینَ وَلَوْ کَانُوا أُولِی قُرْبَی ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند