• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 154975

    عنوان: خواب میں دیکھا کہ آسمان پر اول کلمہ لکھا ہوا ہے

    سوال: میری بھابھی نے دو خواب دیکھا تھا، الگ الگ دنوں میں، ایک خواب میں دیکھا کہ آسمان پر اول کلمہ لکھا ہوا ہے، دوسرا خواب فجر کے وقت دیکھا کہ وہ حج کے لیے جارہی ہے۔ براہ کرم، دونوں خوابوں کی تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 154975

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 27-24/D=1/1439

    دونوں خواب مبارک ہیں ایمان کے تقاضوں پر عمل کرنے کی کوشش کریں اور گناہوں سے بچنے کی فکر، ان شاء اللہ حج کی توفیق نصیب ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند