• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 154862

    عنوان: ایک سنی لڑکی نے ایک شیعہ لڑکے سے شادی کی، تو کیا ہم اس نکاح میں شریک ہوسکتے ہیں؟

    سوال: ایک سنی لڑکی نے ایک شیعہ لڑکے سے شادی کی، تو کیا ہم اس نکاح میں شریک ہوسکتے ہیں؟اس طرح کی شادی کے بارات یا ولیمہ تقریب میں؟ کیا ایسی شادی میں شامل ہونے والوں کا نکاح ختم ہوجاتاہے؟

    جواب نمبر: 154862

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 6/26/sd=1/1439

    شیعہ لڑکے کے عقائد اگر کفریہ ہیں( جیسا کہ آج کل عموما شیعوں کے عقائد کفریہ ہوتے ہیں) اور کوئی سنی لڑکی اُس کے ساتھ شادی کرے ، تو ایسی شادی ( بارات ، ولیمہ ) میں زجراً قطعا شریک نہیں ہونا چاہیے ، شریعت میں سنی لڑکی کا نکاح کسی کفریہ عقیدہ رکھنے والے شیعہ سے منعقد ہی نہیں ہوتا ، ایسا نکاح باطل ہوتا ہے ، تاہم اگر کوئی شریک ہوگیا، تو شریک ہونے والے کے نکاح پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند