• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 154805

    عنوان: خواب میں نصف پھل دیکھنا

    سوال: میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک سبزی کے چھوٹے سے باغ میں کچھ سبزیاں لگی ہوئی ہیں جو کہ آدھی آدھی ہیں جیسے پرول لگا ہوا ہے لیکن آدھا کٹا ہوا، کدّو لگا ہے آدھا کٹا ہوا اور ایک بچی اس آدھے پرول کو کھانے جاتی ہے تو میں اسے روک رہی ہوتی ہوں۔ مجھے یہ سب دیکھ کے کچھ عجیب سا لگ رہا ہے، آپ براہ کرم اس کی تعبیر بتادیں۔

    جواب نمبر: 154805

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1593-1531/B=1/1439

    ایسا معلوم ہوتا ہے کہ آپ کے دینی اعمال میں کمی ہے، آپ دین کے تمام احکام پر عمل کرنے کی کوشش کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند