• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 154638

    عنوان: کمپنی میں ملازمت کے لیے نماز کی شرط لگانا؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء کرام مفتیانِ عظام شرع متین۔ ایک کمپنی ہے جس میں نوکری کے لئے مسلمان ہونا اور پانچ کی وقت نماز پڑھنا ضروری ہے کیا نماز کی شرط لگانا صحیح ہے ۔ اور کیا اس کی نماز نوکری کے لئے ہوگی۔ ازراہ کرم تشفی بخش جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 154638

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1420-1393/sd=1/1439

    جی ہاں! نماز کی شرط لگانا صحیح ہے، شرعاً اس میں کوئی حرج نہیں ہے، رہی نماز تو وہ بہرحال اللہ کے لیے ہوگی اور ذمہ فارغ ہوجائے گا، اگرچہ پڑھنے والے نے محض نوکری کے لیے نماز پڑھی ہو، بس شرط یہ ہے کہ شرائط اور ارکان کی رعایت کے ساتھ ادا کی جائے؛ لیکن ایک مسلمان کو چاہیے کہ نوکری کے ڈر سے نہیں؛ بلکہ نماز اللہ کی رضا وخوشنودی نیز فریضہ سمجھ کر ادا کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند