• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 154591

    عنوان: گوہ،الضب،السحلیہ،العضرفوط،العظا میں کیا فرق ہے ؟

    سوال: جناب، میراسوال یہ ہے کہ گوہ،الضب،السحلیہ،العضرفوط،العظا میں کیا فرق ہے ؟اور ان کی حلت یا حرمت کے بارے میں کوئی مظبوط دلیل عنایت فرمائیں کیونکہ بہت سی احادیث میں (گوہ)الضب کی حلت اور کھانے کا ذکر ہے جبکہ حضور پاک(ص)نے خود نہیں کھائی۔

    جواب نمبر: 154591

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1345-1103/D=1/1439

    الضبّ یعنی گوہ کا کھانا احناف کے نزدیک ناجائز ہے۔ عن عبد الرحمن بن شبل أن النبي -صلی اللہ علیہ علیہ وسلم- نہ عن أکل الضبّ (رواہ أبوداوٴد) وقال تحتہ في المرقاة إنہ یدلّ علی حرمتہ وبہ قال أبو حنیفة، مرقاة المفاتیح: ۸/ ۵۵، ط: فیصل دیوبند۔

    السُحْلِیة: قال ابن الصلاح ہي دوبیة أکبر من الوزع، یعنی سحیلہ چھپکلی سے بڑا ایک جانور ہے، اور قبیلہٴ قیس کی زبان میں سحیلہ کو العضرفوط بھی کہتے ہیں، العضرفوط موٴنث ہے، العظاء ة اس کا مذکر ہے اور العظاء اس کی جمع ہے۔ خلاصہ یہ ہے کہ السحیلة، العضرفوط، العظا تینوں چھپکلی کے مشابہ جانور ہیں، ان میں کوئی مذکر ہے کوئی موٴنث ہے، سب ایک ہی نوع کے ہیں، ان سب کا کھانا بالکل حرام ہے۔ (ماخوذ از حیاة الحیوان، جلد ۱،۲)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند