• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 15457

    عنوان:

    میرا نام محمد فرید خان ہے میں انڈین ہوں۔ میں جدہ سعودی عرب میں روزی کے لیے مقیم ہوں۔ میں آپ کو بتاتا چلوں کہ میں چھوٹا سا کاروبار کرتا ہوں۔ کچھ دن پہلے میں دبئی بھی گیا تھا وہاں میں نے ایک دکان کھولی تھی لیکن خسارہ ہوگیا اور مجھے تقریباً تین سال سے کافی خسارہ ہورہا ہے۔ میں نے جدہ میں بھی دکان کی تھی، لیکن یہاں بھی کافی خسارہ ہوگیا اور میں نے دکان بند کردی۔ اور اس وقت میں بے روزگار ہوگیا ہوں۔ اور میں کافی مقروض بھی ہوگیا ہوں او رمیں دو مہینے پہلے تک نماز اور قرآن پڑھتا تھا لیکن دو مہینے سے صرف جمعہ ہی پڑھ پاتاہوں۔ مفتی صاحب میرے تین خواب ہیں جس کی تعبیر میں آپ سے جاننا چاہتاہوں۔ مہربانی کرکے دین کی روشنی میں اس کی تعبیر بتائیں۔ (۱)اپنے پہلے خواب میں میں نے ایک سال پہلے دیکھا تھا اس کی تفصیل یہ ہے۔ میں نے دیکھا کہ میں پانی میں چل رہا ہوں میرے ٹخنوں تک صاف شفاف پانی ہیں اور موسم برسات کا ہے .....

    سوال:

    میرا نام محمد فرید خان ہے میں انڈین ہوں۔ میں جدہ سعودی عرب میں روزی کے لیے مقیم ہوں۔ میں آپ کو بتاتا چلوں کہ میں چھوٹا سا کاروبار کرتا ہوں۔ کچھ دن پہلے میں دبئی بھی گیا تھا وہاں میں نے ایک دکان کھولی تھی لیکن خسارہ ہوگیا اور مجھے تقریباً تین سال سے کافی خسارہ ہورہا ہے۔ میں نے جدہ میں بھی دکان کی تھی، لیکن یہاں بھی کافی خسارہ ہوگیا اور میں نے دکان بند کردی۔ اور اس وقت میں بے روزگار ہوگیا ہوں۔ اور میں کافی مقروض بھی ہوگیا ہوں او رمیں دو مہینے پہلے تک نماز اور قرآن پڑھتا تھا لیکن دو مہینے سے صرف جمعہ ہی پڑھ پاتاہوں۔ مفتی صاحب میرے تین خواب ہیں جس کی تعبیر میں آپ سے جاننا چاہتاہوں۔ مہربانی کرکے دین کی روشنی میں اس کی تعبیر بتائیں۔ (۱)اپنے پہلے خواب میں میں نے ایک سال پہلے دیکھا تھا اس کی تفصیل یہ ہے۔ میں نے دیکھا کہ میں پانی میں چل رہا ہوں میرے ٹخنوں تک صاف شفاف پانی ہیں اور موسم برسات کا ہے تھوڑی دور چل کر میں ایک باغ میں پہنچ جاتا ہوں وہاں ایک ٹرک پر آم بھرے ہیں میں اس کے قریب جاتا ہوں تو آم میرے پیروں پر گرنے لگتے ہیں۔ اور وہ سارے آم کچے ہیں یعنی ہرے رنگ کے۔ بس میری آنکھ کھل جاتی ہے۔(۲)میرا دوسرا خواب یہ ہے کہ میں ایک گاڑی (ٹرک) کی چھت پر بیٹھا ہوں۔ اوروہ ٹرک ڈھلان پر جارہا ہے کافی نیچے جانے پر میں وہاں زمین پر انسانی غلاظت دیکھتا ہوں۔ پھر وہی ٹرک چڑھائی پر جانے لگتا ہے۔ میں چڑھائی پر اوپر جانے لگتا ہوں۔ وہاں ایک عورت اور اس کی چھوٹی بیٹی پانچ سال کی تقریباًہیں وہ گرنے لگتی ہیں تو میں اسے پکڑ لیتا ہوں، پھر میر ی آنکھ کھل جاتی ہے۔(۳)مفتی صاحب میرا تیسرا خواب یہ ہے جو میں نے آٹھ مہینے پہلے دیکھا تھا جس کی تفصیل یہ ہے۔ کی مجھے حاجت محسوس ہوتی ہے اور میں اس حاجت کو برداشت نہیں کرپاتا ہوں۔ اور حاجت نکل جاتی ہے اور میرے کپڑں کو گندہ کردیتی ہے ۔پھر میں دیکھتاہوں کہ پوری گلی میں انسانی غلاظت دو تین فٹ اونچی بھری ہے۔ میں وہیں کنارے بیٹھ کر حاجت رواں ہوتا ہوں۔ وہیں بیٹھ کر میں دیکھتاہوں ایک عورت یا لڑکی چبوترے پر کھڑی ہے۔ وہ مجھے ہاتھ دے کر اوپر آنے کو کہہ رہی ہے۔ پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ یہاں میں یہ بتاتا چلوں جو جگہ میں نے دیکھی تھی وہ ایک گاؤں کا علاقہ تھا جہاں میں دو تین بار جا چکاہوں۔ مہربانی کرکے اس کی تعبیر بتادیں۔ آپ کا بڑا کرم ہوگا۔والسلام

    جواب نمبر: 15457

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1834=1467/1430/ھ

     

     اچھا خواب ہے، تعبیر یہ ہے بلکہ خواب میں آپ کو تنبیہ بھی یہ ہے کہ حصولِ رزق میں اپنے ہنر اوراپنے علم اور اپنے کاروبار کی ظاہری شکل پر نظر نہ جمانی چاہیے، اللہ پاک غیب سے روزی کا انتظام اس طرح کرتا ہے کہ بندہ کو جس کا وہم وگمان بھی نہیں ہوسکتا اور وہی معاملہ ان شاء اللہ آپ کے حق میں بھی ہوگا۔

    (۲) صلہٴ رحمی کے اعتبار سے کچھ کمی ہے، اس کو آپ دور کرنے کی سعی کریں۔

    (۳) دنیا کی حالت ہے کہ جس میں تکدر اور نجاست کی کثرت ہے، اللہ پاک ہم سب کی حفاظت فرمائے، آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند