• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 154554

    عنوان: حضرت نوح علیہ السلام کی زوجہ کا نام کیا ہے؟

    سوال: (۱) حضرت نوح علیہ السلام کی زوجہ کا نام کیا ہے؟ (۲) حضرت یوسف علیہ السلام کی زوجہ کا نام کیا ہے؟ (۳) حضرت دواوٴد علیہ السلام کی زوجہ کا نام کیا ہے؟ (۴) مشہور صحابہ کے نام اور ان کے معانی بھی بتائیں؟

    جواب نمبر: 154554

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1415-1368/SN=1/1439

    (۱) کتب تفسیر میں حضرت نوح علیہ السلام کی زوجہ کا نام ”واغلہ“ بیان کیا گیا ہے، یہ عورت برگزیدہ نبی کی زوجہ ہونے کے باوجود خدا کی نافرمان تھی اور آخرکار اللہ تعالی کے عذاب کی زد میں آئی۔ (معارف القرآن: ۸/۵۰۶، سورہٴ تحریم)

    (۲) حضرت یوسف علی نبینا وعلیہ الصلاة والسلام کا نکاح حضرت ”زلیخا“ کے ساتھ ہوا تھا۔ (معارف القرآن: ۵/۸۹)

    (۳) معلوم نہ ہوسکا۔

    (۴) مشہور صحابہ رسول میں چاروں خلفاء یعنی حضرت ابوبکر، حضرت عمر، حضرت عثمان اور حضرت علی، اسی طرح حضرت ابوعبیدہ، حضرت ابو ایوب انصاری، حضرت عبد الرحمن بن عوف، حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہم ہیں، ا ن میں سے ابوبکر، ابوعبیدہ اور ابو ایوب تو درحقیقت ”کنیت“ ہیں، عثمان حباری نامی پرندے کے بچے کو کہتے ہیں، ”علی“ کے معنی بلند، بامرتبہ، عبد الرحمن کے معنی بہت زیادہ رحم کرنے والی ذات یعنی اللہ تبارک وتعالی کا بندہ ”سعد“ کے معنی خوش بختی کے ہیں اور عمر کا لغوی معنی معلوم نہ ہوسکا۔

     یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حضرات صحابہ کے ناموں پر نام رکھنے کے لیے ”معنی“ کی تحقیق کی ضرورت نہیں ہے، صحابہ کا نام ہونا ہی ”فضیلت“ اور بابرکت ہونے کے لیے کافی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند