• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 154297

    عنوان: خواب دیکھنے والے کو شاید یہ خواب اس لیے دیکھا کہ وہ اپنی شادی سنت کے مطابق کرے

    سوال: حضرت، اس سوال میں خواب کی تعبیر تو بتادیا کہ دین داری میں کمی معلوم ہوتی ہے، لیکن مجھے یہ پوچھنا ہے کہ خواب دیکھنے والے کی ابھی شادی نہیں ہوئی اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا خواب دیکھنا عام بات نہیں۔ خواب میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم ایک نکاح پڑھانے آئے ہیں اور خواب دیکھنے والا ان سے ملنے بھی گیا ہے۔ تو میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا خواب دیکھنے والے کو شاید یہ خواب اس لیے دیکھا کہ وہ اپنی شادی سنت کے مطابق کرے یعنی صرف نکاح کرے اور کوئی بدعت نہ کرے؟ اور خواب میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم ایک گاوٴں میں آئے ہیں اس کا مطلب کیا یہ ہوسکتا ہے کہ وہ اپنی شادی کے لیے لڑکی کسی گاوٴں میں ڈھونڈے شہر میں نہیں؟ حضرت، میرے خواب کی پوری تعبیر بتائیں کہ یہ خواب بچپن میں دیکھا تھا اور ابھی ۲۵/ سال کی عمر ہو گئی ہے نکاح نہیں ہوا میرا۔ شکریہ

    جواب نمبر: 154297

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1508-1434/B=1/1439

    شادی کرنے والا یا تو خود خلافِ سنت کوئی کام کرتا ہوگا یا خلافِ سنت شادی بھی کرنا چاہتا ہوگا۔ گاوٴں میں لڑکی کے ڈھونڈنے کی طرف اشارہ نہیں۔ کہیں بھی رشتہ ڈھونڈھے سنت کے مطابق ہر کام کرے اور شادی میں ہر کام سنت کے مطابق کرنے کا جذبہ رکھے، مال کا لالچ وغیرہ نہ کرے نہ کسی دنیاداری کے چکر میں پڑے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند