• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 154005

    عنوان: غیر اسلامی لوگوں سے فیصلہ کرانا

    سوال: اگر دو مسلمان میں کسی بھی بات پر مَیں مَیں تو تو لڑائی جھگڑا یا کسی بھی طرح کی لڑائی ہو اور وہ دونوں مسلم اپنا فیصلہ کسی غیر مسلم سے کرائیں تو کیا مسلمانوں کا غیر مسلم سے فیصلہ کرانا گناہ ہے؟

    جواب نمبر: 154005

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1356-1348/B=12/1438

    دینی امور میں اگر کوئی نزاعی صورت پیدا ہو جائے تو ہمیں چاہئے کہ ہم قرآن و حدیث سے اپنا فیصلہ کرائیں، دینی امور میں کسی غیر مسلم کا فیصلہ معتبر نہیں ہوتا۔ لأن الکافر لیس بأہل للقضاء علی المسلم کما ہو مصرح فی جمیع کتب القفہ ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند