• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 153582

    عنوان: میرے شوہر نماز بالکل بھی نہیں پڑھتے مگر نماز کے لیے ان سے کہتی ہوں تو ناراض ہو جاتے ہیں، میں ان کو کیسے سمجھاوٴں کہ وہ نماز پڑھنے لگیں؟

    سوال: (۱) میرے شوہر بینک میں نوکری کرتے ہیں (ڈپٹی منیجر)، ان کی نوکری میں سود کا لین دین اور حساب و کتاب اور انشورنس شامل ہے۔ میں ان کو بہت سمجھاتی ہوں کہ یہ حرام نوکری ہے لیکن وہ مانتے نہیں اور نہ ہی وہ یہ نوکری چھوڑنا چاہتے ہیں اور نہ ہی کوشش کرتے ہیں، تو اس صورت میں کیا کروں کہ وہ یہ حرام کام چھوڑ دیں۔ (۲) میرے شوہر نماز بالکل بھی نہیں پڑھتے مگر نماز کے لیے ان سے کہتی ہوں تو ناراض ہو جاتے ہیں، میں ان کو کیسے سمجھاوٴں کہ وہ نماز پڑھنے لگیں؟

    جواب نمبر: 153582

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1256-1218/N=11/1438

     (۱، ۲): آپ گھر میں کسی دینی کتاب کے سننے سنانے کا معمول بنائیں، جس میں آپ کے شوہر بھی شرکت کریں خواہ صرف پانچ یا دس منٹ کا معمول ہو اور آپ اپنے شوہر کو علما اور بزردگان دین کی خدمت میں جانے کی نصیحت کریں اور آپ اپنے شوہر سے کسی بات پر بہت زیادہ اصرار نہ کریں، اور آپ ان کے لیے اللہ تعالی سے خوب دعائیں بھی کریں، انشاء اللہ وہ آہستہ آہستہ صحیح راستہ پر آجائیں گے، اللہ تعالی آپ کے شوہر کو ہدایت عطا فرمائیں اور آپ کے گھر کا ماحول دینی بنائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند