• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 153339

    عنوان: خواب میں دیکھا کہ لوگوں کو تحفے کے طور پر دینے کیلیے دکان سے نئے کپڑے خرید رہا ہوں

    سوال: خواب میں دیکھا کہ لوگوں کو تحفے کے طور پر دینے کیلیے دکان سے نئے کپڑے خرید رہا ہوں ۔ پھر دیکھا کہ ایک وسیع و عریض کمرہ ہے اور عیدالفطر کا دن ہے جس میں کافی سارے لوگ جمع ہیں اور عمدہ لباس پہنے ہوئے ہیں جن میں سے بعض لوگوں کو میں جانتا بھی ہوں اور وہاں میرے والدین مرحومین بھی موجود ہیں۔ سب لوگ آپس میں دوسرے کو مبارکباد کے ساتھ ساتھ نئے کپڑے بھی دے رہے ہیں اور شاید دعوت کا کھانا بھی کھارہے ہیں۔

    جواب نمبر: 153339

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1142-1174/D=11/1438

    ماشاء اللہ خواب اچھا ہے ، برزخ  میں آ پ کے والدین کی عافیت کی طرف اشارہ معلوم ہوتا ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند