• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 153243

    عنوان: میرے والد مجھے خواب میں دکھائی دیتے ہیں اور اچھے لباس میں صحت مند ہوتے ہیں....

    سوال: میرے والد کا انتقال ۱۴/ دسمبر ۲۰۱۲ء کو ہوا تھا۔ کافی بیمار تھے۔ میں ان کے کافی قریب رہتا تھا، ان کے انتقال کے بعد وہ مجھے خواب میں دکھائی دیتے ہیں اور اچھے لباس میں صحت مند ہوتے ہیں، لیکن کئی بار دیکھتا ہوں کہ ان کو قبر سے زندہ نکالا گیا ہے، اور ہم کہتے ہیں کہ یہ کیسے زندہ نکل گئے۔ اور کئی بار دیکھتا ہوں کہ وہ زندہ واپس آئے ہیں کہیں سے، تو ہم کہتے ہیں کہ اتنے دن سے زندہ کیسے تھے؟ خواب کا مطلب یہی ہوتا ہے کہ وہ زند ہو گئے ہیں۔ وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 153243

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1233-1127/H=11/1438

    ماشاء اللہ اچھا خواب ہے، تعبیر یہ ہے کہ والد مرحوم کے اعمالِ قبول ہوگئے ، برزخ وآخرت میں راحتیں نصیب ہیں، آخرت میں اونچا مرتبہ ان شاء اللہ حاصل ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند