• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 153044

    عنوان: کیا موبائل میں لوڈو کھیلنا درست ہے یا نہیں؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب! کیا موبائل میں لوڈو کھیلنا درست ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 153044

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1134-1098/N=11/1438

    لوڈو لہو ولعب کی چیزاور وقت کی بربادی کا ذریعہ ہے اور انسان کی مختصر زندگی کا ہر لمحہ نہایت قیمتی اور بے بدل ہے؛ اس لیے خارج میں کسی کاغذ پر موجود یا موبائل میں موجود لوڈو ہرگز نہیں کھیلنا چاہیے، لوڈو میں لگ کر وقت برباد کرنا درست نہیں ہے، آدمی کو اپنا قیمتی وقت صحیح وبامقصد کاموں میں ہی صرف کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند