• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 152868

    عنوان: خواب میں بیوی کو بیٹا پیدا ہونا

    سوال: میری بیوی حاملہ ہے اور پانچواں مہینہ حمل کا چل رہا ہے، وہ رمضان میں صبح فجر کی نماز کے بعد سوگئی تو خواب دیکھا کہ اس کو بیٹا پیدا ہوا ہے اور نارمل پیدائش ہوئی۔ بیٹا بہت خوبصورت تھا جب پیدا ہوا تو بچے کے بہت ہاتھ ہیں جیسا نظر آیا، بعد میں اچھے طریقے سے کھیل رہا تھا دو ہاتھ ہی تھے، اور اس بچے کو میری بیوی کی پھوپھی نے اٹھا رکھا تھا، وہ ان کے گود میں کھیل رہا تھا اور وہاں میری سالی بھی تھی۔ یہ خواب ہے۔

    جواب نمبر: 152868

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1129-1040/B=11/1438

    ان شاء اللہ صحت وسلامتی کے ساتھ بچہ پیدا ہوگا، خوب صورت ہوگا، اور گھر والے کھلائیں گے اور وہ بھی خوش وخرم ہوکر کھیلے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند