• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 152699

    عنوان: خواب دیكھا كہ میں گلی سے گزررہا ہوں راستے میں مجھے دو قبریں نظز آئیں....

    سوال: برائے کرم مجھے ان خوابو کی تعبیرے بتادیں جو آج سے تین سال پہلے آ چکے ۔ میں ایک گلی سے گزر رہا ہوں، راستے میں مجھے دو قبریں نظز آئیں،دائیں قبر پر حضرت موسی علیہ السلام اور بائیں پر حضرت عیسی علیہ السلام لکھا ہوا تھا۔ ۲ -مجھے ایک چھوٹا لڑکا ایک فریم ( frame )دکھا رہا تھا جس کی ایک جانب کسی خوبصورت جگہ کی تصویر تھی اور جب میں نے اُس فریم کی دوسری جانب دیکھا تو کسی عورت کی تصویر تھی اچانک اُس لڑکے نے میرے ہاتھ سے اُس فریم کو چھین لیا اور کہا کہ یہ تو حضرت عائشہ رض اللہ عنہا کی تصویرہے ۔ ۳ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے مزار مبارک کے بالکل قریب میں دعا کے لے ہاتھ اُٹھائے کھڑا ہوں اور اُس مزار کے پیچھے بہت سے انبیا کے مزارات ہیں۔ یہ سارے انبیا کے مزارات ہیں، یہ بات میرے علم میں تھی۔ کسی نے نہیں بتایا۔

    جواب نمبر: 152699

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1024-852/D=10/1438

    تینوں خواب مبارک اور خوشخبری ہیں۔

    ان شاء اللہ روضہٴ اطہر کے زیارت کی سعادت ہوگی۔

    درود شریف کی کثرت اور اتباع سنت کا اہتمام کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند