• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 152520

    عنوان: این جی اوز سے مالی امداد لینے کاحکم

    سوال: BRSP-PIDS ہمارے علاقے میں ایک این جی او کام کے نام سے کام کررہی ہے ۔ان کوجرمنی،ورلڈبینک وغیرہ کی طرف سے سرمایہ فراہم کیاجاتاہے ۔یہ علاقے کے غریب بچوں کومختلف شہروں میں اپنے قائم کردہ سکولوں میں داخلہ دلواتے ہیں۔قابل اورباصلاحیت افراد کوملک وبیرون ملازمت وغیرہ کی پیشکش بھی کرتی ہیں۔لیکن یہ علاقے کی خواتین کے گروپ بناتی ہے جن میں مرد وخواتین گھل مل جاتے ہیں۔اُن خواتین کومختلف قسم کی سلائی مشینیں وغیرہ بھی دیتی ہیں۔اِن خواتین کو دوسرے علاقوں میں بھی لے جاتی ہیں اوراُن کی تصاویربھی کھینچتی ہیں۔اِن این جی اوز سے مالی امدادلینا اوراُن کے ساتھ لین دین کرناکیساہے ؟

    جواب نمبر: 152520

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1005-798/D=10/1438

    (۱) لڑکے لڑکیوں کی مخلوط تعلیم یا ہنر سکھانے کا کام کرنے والی مذکورہ تنظیم سے لین دین کرنا مناسب نہیں پھر جب تصویر کشی وغیرہ ناجائز امور اس میں ہوتے ہیں تو اس میں شرکت ناجائز ہے۔

    (۲) مالی امداد کس مقصد کے لیے لی جائے گی؟ انھیں کے کام کو فروغ دینے کے لیے تو یہ ناجائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند