• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 152422

    عنوان: جنتری میں افطار کے وقت کی تصحیح

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں ہمارے یہاں مسجد سے روزہ افطار کا اعلان ہوا اشرفی دوامی جنتری اور دیگر جنتری کے وقت سے چار منت قبل اور اس دن نیٹ پر غروب آفتاب کا جو وقت تھا اس کے دو منٹ بعد افتار کا اعلان ہوا تو اب اس میں دریافت طلب امر یہ ہے کہ کون سے وقت کو صحیح مانیں کیونکہ جنتری کے وقت میں اور نیٹ پر جو غروب آدفتاب کا وقت ہے اس میں چھے منٹ کا فرق ہے ، تو اب روزہ کی قضا واجب ہوگی یا نہیں؟ تفصیل سے جواب دے کر ممنون و مشکور ہوں۔

    جواب نمبر: 152422

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1064-1055/N=10/1438

    جنتریاں فلکی حسابات کی بنیاد پر تیار کی جاتی ہیں؛ اس لیے وہ محض ظنی وتخمینی ہوتی ہیں، قطعی ویقینی نہیں ہوتیں؛ اس لیے صورت مسئولہ میں اگر نیٹ کی جنتری کا یقینی طور پر غلط ہونا ثابت نہیں ہے توجن لوگوں نے نیٹ کی جنتری کے مطابق اعلان کی بنا پر روزہ افطار کیا، ان کے روزے کو فاسد قرار نہیں دیا جائے گا اور ان پر روزے کی قضا واجب نہ ہوگی ؛ البتہ قدیم جنتریاں صحت سے زیادہ قریب ہیں اور ان پر عمل میں احتیاط بھی ہے؛ اس لیے آئندہ افطار اور ختم سحر کا اعلان چند منٹ کی احتیاط کے ساتھ قدیم جنتریوں کے مطابق ہی کرنا چاہیے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند