متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 15239
میری
والدہ نے خواب میں دیکھا ہے کہ وہ میرے چھوٹے بھائی کے سر سے چھپکلیاں نکال کر
پھینک رہی ہیں۔ برائے مہربانی اس کی تعبیر بتائیں۔
میری
والدہ نے خواب میں دیکھا ہے کہ وہ میرے چھوٹے بھائی کے سر سے چھپکلیاں نکال کر
پھینک رہی ہیں۔ برائے مہربانی اس کی تعبیر بتائیں۔
جواب نمبر: 1523930-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1811=1454/ھ
بدگمانی اور بدزبانی کے مرض سے ان شاء اللہ چھوٹے بھائی کو نجات ملے گی، یہ تو تعبیر ہے باقی اصلاح کی طرف خصوصی توجہ کی ضرورت ہے، چھوٹے بھائی سے کہئے کہ وہ سورہ الحجرات کثرت سے پڑھا کرے اور اسی سورت کا ترجمہ وتشریح ترجمہ حضرت شیخ الہند رحمہ اللہ میں بہ کثرت مطالعہ کیا کرے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں کافی دنوں سے ایک خواب دیکھ رہی ہوں کہ میری دوسری شادی ہو رہی ہے۔ اور میں بہت زیادہ رو رہی ہوں۔ اور جس سے ہو رہی ہے اس کو میں نہیں جانتی کون ہے۔ پہلی شادی سے خوش نہیں تھی لیکن ابھی اولاد ہونے کے بعد سب کچھ ٹھیک ہے لیکن اس خواب سے میں بہت پریشان ہوں۔ برائے کرم جواب دے کر رہنمائی فرماویں۔
2197 مناظرمیری
عمرپندرہ سال ہے اور میں انگلینڈ میں اسکول جاتا ہوں، جو کہ تقریباً نوے فیصد
عیسائی ہے۔ تیرہ سال کی عمر سے میں داڑھی رکھ رہا ہوں، اور اسکول میں میرے علاوہ
کسی اور کے داڑھی نہیں ہے، اور میں اپنی عمر کے لوگوں سے بہت مختلف لگتا ہوں کیوں
کہ کسی کے داڑھی نہیں ہے اور میری داڑھی بہت بڑی ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ داڑھی کا
رکھنا واجب ہے اور اس کو صاف کرنا یا چھانٹنا بہت بڑا گناہ ہے، لیکن ماحول کی وجہ
سے مجھ کو محسوس ہوتا ہے کہ میں اس کو اس وقت نہیں رکھ سکتاہوں کیوں کہ لوگ میرے
ساتھ مختلف انداز میں معاملہ کرتے ہیں، اور میرا اسکول کا صرف ایک سال ہی باقی ہے۔
برائے کرم مجھ کو مشورہ عنایت فرماویں۔
میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے خواب میں دیکھا جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم ...
2233 مناظرمیں دارالعلوم حقانیہ، اکوڑہ خٹک کا دارالافتاء کا طالب علم ہوں۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا فاسق شخص قاضی ہونے کا اہل ہے؟ نیز کیا فاسق گواہی دے سکتا ہے؟
حضرت میں نے ایک بہت ہی عجیب و غریب خواب دیکھا اوروہ بھی رات کے آخری حصہ میں۔ میں نے دیکھا کہ میں اپنی بہن کے ساتھ ایک چھت پر بیٹھی ہوں جو کہ میرے خیال کے مطابق تیسری منزل کی چھت (صحن کی طرح) ہے۔ پہلے میں اور میری بہن کچھ باتیں کررہے ہوتے ہیں جیسے آسمان پر ایک طرف دیکھ کر ہم بحث کرتی ہیں کہ وہ جو نظر آرہی ہے وہ چاندکی روشنی ہے یا سورج کی (چاند یاسورج میں سے کوئی بھی خواب میں نظر نہیں آیا)۔ اس کے بعد ہم دیکھتے ہیں کہ ہم جس چھت پر بیٹھے ہیں اس کے باہر ہر طرف پانی ہی پانی ہے۔ بلاشبہ سمندر کا پانی اور اس کی سطح بالکل ہماری چھت تک پہنچ گئی ہے۔ سب توبہ اور استغفار کرنا شروع کردیتے ہیں کہ یہ اللہ کا عذاب آگیا ہے۔ سمندر کا پانی صاف شفاف اور سفید بلکہ بہت چمک دار ہوتا ہے اور لہریں ایسے موجیں مار رہی ہوتی ہیں جیسے بے چین ہورہی ہیں کہ ان کو چھوڑ دیا جائے۔ دو یا تین بار ایسا ہوتا ہے کہ میں سائڈ کی دیوار سے ...........
3588 مناظر