• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 152269

    عنوان: خواب میں خلافت ملنا

    سوال: حضرت مفتی صاحب میرے بڑے بھائی بہت ہی نیک صفت انسان ہے ،سات روز پہلے اس کے چار مہینے ختم ہوئے ہیں، اور پہلے رمضان کی رات میں اس کو مولانا انعام کی زیارت ہوئی خواب میں اور مولانا انعام الحسن صاحب نے اس کو خواب میں خلافت دی ہے تو کیا وہ اسلامی شرعی حساب سے بیعت کرنے کے لیے جائز ہوگا میں بھی ان سے بیعت ہو گیا ہوں؟ کیا ایسا بیعت جائز ہے ؟ میں خواب میں سانپ دیکھتا ہوں اس کی کیا تعبیر ہے ؟

    جواب نمبر: 152269

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1027-1005/B=11/1438

    خواب شریعت میں حجت نہیں، خواب میں بیعت کا اعتبار نہیں، نہ اس کی وجہ سے وہ خلیفہ مولانا تسلیم کیا جائے گا نہ ہی اسے دوسروں کو بیعت کرنے کا حق حاصل ہوگا۔ آپ خواب میں سانپ دیکھتے ہیں اس کی تعبیر یہ ہے کہ آپ کے پیچھے کوئی دشمن لگا ہوا ہے، آپ اس سے چوکنا رہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند