• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 152040

    عنوان: اجتماعی کام کرانے کے بدلے میں ووٹ دینا؟

    سوال: علماء دین و مفتیان ہمارے ہاں گاوں میں حکومت بدلنے کے دنوں میں، ہمارے گاوں کے مشران گاوں کے سارے بندوں کی ووٹوں کے بدلے میں مختلف امیدوارں کے ساتھ بات چلا لیتے ہیں کہ اپ ہمارے لیے گاوں کا اجتماعی کام کرے ، جیسا کے پانی کی ٹینکی بنا لینا، گاوں میں برآمدہ بنا لینا، وغیرہ وغیرہ، یعنی اجتماعی کام، اس کے بدلے میں ہم سارے گاوں کے ووٹ آپ کو دیں گے ۔ کیا یہ جائز ہے ؟ تفصیل سے اگاہ کریں، شکریہ۔

    جواب نمبر: 152040

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1000-985/B=10/1438

    ٹنکی بنوانے اور برآمدہ بنوانے وغیرہ کے بدلہ میں ووٹ دینا یہ ایک طرح کی رشوت ہے۔ یہ شرعاً درست نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند