• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 151924

    عنوان: کیا بچہ ہبہ کیا جاسکتا ہے؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کسی نے اپنا بچہ کسی دوسرے کو ہبہ کرنا چاہتے ہیں تو کیا اس کے لے ہبہ کرنا درست ہے اور کیا ہبہ کرنے کے بعد اس بچہ کو واپس لے سکتے ہیں یا نہیں؟

    جواب نمبر: 151924

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1010-978/N=9/1438

    (۱، ۲): اپنا بچہ کسی دوسرے کو ہبہ نہیں کرسکتے؛ کیوں کہ ہبہ ان اشیا یا جانوروں کا ہوتا ہے جو کسی کی ملک ہوں اور بچے باپ کی ملک (غلام، باندی)نہیں ہوتے؛ بل کہ وہ آزاد ہوتے ہیں؛ البتہ کسی نے اپنا کوئی بچہ دوسرے کو پرورش کے لیے دیا تو اس میں کچھ حرج نہیں؛ لیکن پرورش کرنے والا بچے کا مالک نہ ہوگا، اگر پرورش کرنے والا کسی مصلحت کے تحت بچے کو واپس لے کر دوبارہ اپنے پاس رکھنا چاہے تو پرورش کرنے والا اس میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند