• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 151488

    عنوان: ایك ہی كمرہ میں میاں بیوی كے ساتھ دوسروں كا سونا؟

    سوال: فاطمہ ایک عاقل و بالغ لڑکی ہے۔ وہ جس کمرہ میں رہتی اور سوتی ہے اسی کمرہ میں اس کے والدین اور اس کا جوان بھائی اور کبھی کبھار فاطمہ کا شوہر سب لوگ ایک ہی کمرہ میں رات کو سوتے ہیں۔ جب کہ فاطمہ کے کمرہ کے علاوہ گھر میں دوسرا کمرہ خالی بھی نہیں ہے۔ براہ کرم یہ بتائیں کہ کیا شریعت اسلام میں ان لوگوں کا آپس میں ایک ساتھ ایک کمرہ میں سونا درست ہے؟ نیز یہ کہ فاطمہ نے جس سے نکاح کیا ہے اگر وہ ان لوگوں کے ساتھ نہ ہو تو کیا فاطمہ کا اپنے والدین اور جوان بھائی کے ساتھ ایک کمرہ میں سونا درست ہوگا؟

    جواب نمبر: 151488

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1036-933/H=9/1438

    اگر سب کے بستر الگ الگ اور دور دور ہوں تو گنجائش ہے اور بہتر یہ ہے کہ فاطمہ کے شوہر کو اپنی بیوی (فاطمہ) اور اپنے لیے رہائش کا مناسب انتظام جلد از جلد کرلینا چاہیے اور جب تک یہ انتظام نہ ہو تو اچھا یہ ہے کہ کسی کمرہ سے سامان ہٹاکر جگہ بناکر شوہر اور نوجوان بھائی اس میں آرام کرلیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند