• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 151321

    عنوان: جادو کی کیا علامات ہوتی ہیں؟

    سوال: مفتی صاحب! معلوم یہ کرنا ہے کہ کسی پر جادو وغیرہ ہے تو اس کی علامات کیا ہیں؟ مطلب ہم کیسے سمجھیں کہ یہ جادو کا اثر ہے؟ یا پھر ہمارے اوپر آزمائش کا وقت چل رہا ہے․․․․ ذرا تفصیلی جواب دیں ۔ اگر جادو کے موضوع پر کوئی کتاب ہو تو بھی بتائیں جس کا عام آدمی مطالعہ کرسکے۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 151321

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 935-994/B=9/1438

     

    عموماً جادو وغیرہ کی تین علامات بتائی جاتی ہیں:

    (۱) پورے بدن میں ہروقت شدید درد رہتا ہو۔

    (۲) سر میں ہروقت شدید درد رہتا ہو۔

    (۳) پاوٴں کے تلووں میں کھجلاہٹ ہوتی ہو۔

    صحیح علامات تو ماہر عامل ہی بتائے گا، البتہ کسی بیماری سے اچھا نہ ہونے پر جادو وسحر سمجھ لینا ایسے توہمات سے شریعت نے منع کیا ہے، ہمیں تو یہ یقین رکھنا چاہیے کہ ہرتکلیف اللہ کی طرف سے ہے۔ اس موضوع پر کتاب کوئی عامل بتاسکے گا، ہم اس فن سے کوئی مناسبت نہیں رکھتے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند