• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 150886

    عنوان: ملازم كی ذمہ داریاں کیا ہیں؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ میں ملازمت کرتا ہوں، تو ملازمت کا دین کیا ہے؟ اور مالک کا مجھ پر کیا کیا حق ہے؟ برائے مہربانی اس کا جواب بتائیں۔

    جواب نمبر: 150886

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1107-1110/L=9/1438

    ملازمت کرتے وقت ملازم کو درج ذیل چیزوں کا خیال رکھنا چاہیے:

    (۱) وقت کی پابندی کرے۔ (۲) جو کام ذمہ میں ہے اس کو بحسن وخوبی انجام دے۔ (۳) مالک اور اسی طرح متعلقہ افراد سے حسن سلوک کا معاملہ کرے۔ (۴) کوشش یہ کی جائے کہ ملازمت کی وحہ سے حقوق العبد یا حقوق اللہ ضائع نہ ہوں۔ (۵) ملازمت ایسی چیز کی کی جائے جس میں شرعی اعتبار سے کوئی قباحت لازم نہ آتی ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند